پنجاب کابینہ میں 4 سے 5 مزید وزرا شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں 4 سے 5 مزید وزرا شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں نئے وزرا ناراض پی ٹی آئی دھڑوں اور اتحادیوں سے لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ناراض ارکان کی شکایات بھی دور کی جائیں گی۔

پنجاب کابینہ کے اراکین کی تعداد 50 ہوجائے گی، اراکین پنجاب اسمبلی کی شکایات دور کرنے اور ترقیاتی فنڈز دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، صوبائی کابینہ میں توسیع کے ساتھ حکومتی ارکان کو مزید ترقیاتی فنڈز دے کر راضی کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر وزرا نے اپنی وزارتوں سے متعلق انہیں بریفنگ بھی دی، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نئےاسپتالوں کی تعمیراور صحت کارڈ کی شاندار پذیرائی سے متعلق آگاہ کیا۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات

تاہم وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، وزیراعلٰی نے خانیوال واقعہ کی تحقیقات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری بھی بعد ازاں ملاقات میں شریک ہوئے۔

Back to top button