شان مسعود پی ایس ایل میں 1000 رنز مکمل کرنیوالے 13 ویں بلے باز

ملتان سلطانز کے اوپننگ بلے باز شان مسعود کو ریڈ بال کرکٹر کے طور پر سمجھا جاتا تھا لیکن اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ٹی 20 کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے اوپنر نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
میچ کے دوران شان مسعود نے 41 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پی ایس ایل میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان سے پیچھے موجود شان مسعود پی ایس ایل کی تاریخ میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 13ویں بلے باز بن گئے ہیں، اوپننگ بلے باز نے یہ سنگ میل 29 اننگز میں 34.48 کی اوسط سے حاصل کیا۔
مسز وسیم اکرم ’’بھابھی‘‘ کا کیا مطلب سمجھتی رہیں؟
اپنے پی ایس ایل کیریئر میں مسعود نے 137.36 کے سٹرائیک ریٹ سے 6 نصف سنچریاں سکور کیں۔ کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ روز ہونے والے معرکے میں ملتان سلطانز نے 174 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر لیا۔ کپتان محمد رضوان کو 56 گیندوں پر شاندار 76 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
