کرونا سے مزید 40 جاں بحق، مجموعی اموات 29ہزارسے متجاوز

ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی، کرونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی، کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 870 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہو گئی۔ملک میں51 ہزار677 کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.55 فیصد پر پہنچ گئی، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307، سندھ میں 5 لاکھ 61 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 21، بلوچستان میں 35 ہزار 163، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات

اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 435 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 677 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ، پنجاب میں 13 ہزار 403، سندھ میں 8 ہزار 9، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 167، اسلام آباد میں ایک ہزار 2، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 776 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Back to top button