مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات

مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا، مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔
انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کرونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے، بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں، بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔
کرونا سے مزید 40 جاں بحق، مجموعی اموات 29ہزارسے متجاوز
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ چک شہزاد میں قائم کرونا ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے، بانی مائیکرو سافٹ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی، بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پہلی مرتبہ پاکستان آئے، ہم ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
