9 مئی مقدمات : میاں محمود الرشید نے سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔
سینئر رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے اپیل دائر کی ہے۔اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا حقائق کے برعکس ہے۔
درخواست گزار نے کہا ہےکہ ریکارڈ پر میرے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، لہٰذا سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کالعدم قراردی جائے۔
معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے : وفاقی وزیر خزانہ
یاد رہے کہ 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے میاں محمود الرشید کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
