کراچی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 کارندے گرفتار

کراچی میں دہشت گردی کا ایک مبینہ بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر بی ایل اے کے کیمپوں سے تربیت یافتہ ہیں، جہاں انہوں نے ریکی اور کمیونیکیشن کی خصوصی تربیت حاصل کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان تنظیم کے کمانڈرز ساجد بلوچ اور بشیر زیب کی ہدایات پر کراچی میں مقیم تھے اور حساس تنصیبات سے متعلق معلومات اپنی تنظیم تک پہنچاتے تھے۔
اغوا اور ریپ کیس نے شریف حکومت کی بنیادیں کیسے ہلا دیں؟
حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی و دیگر حساس اداروں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں، جو تفتیش کی روشنی میں مزید کارروائی کریں گی۔
