ادویات پربارکوڈسسٹم متعارف کرانےکافیصلہ

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملک سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 60 دن کے اندر تمام ادویات پر ’بارکوڈ سسٹم‘ متعارف کرا دیا جائے گا۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ادویات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان میں 17 اور 18 جولائی کو ایک میگا پاک-چین بزنس ٹو بزنس  فارما کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔

Back to top button