بھارت میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی،50 افراد ہلاک

بھارت میں تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پرتباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی اور شمالی ریاستوں میں تین روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیاں ابل پڑیں۔

رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ لینڈسلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد لاپتہ ہیں۔

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ہماچل میں ہوئیں جہاں 36 افرادجان سے گئے جب کہ اتراکھنڈ میں 15

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق نااہل مودی سرکار کے دور میں قدرتی آفات میں شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی کارکردگی پر بھی سوال اُٹھائے جا رہے ہیں جس نے رواں برس معمول سے کم بارشوں کی پیشن گوئی کی تھی۔

Back to top button