پاکستان نے دہشتگردی کے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا ہے کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔
ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، بھارت پراپیگنڈا کر کے پاکستان کے خلاف منظم دہشتگردی کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔
بیان کے مطابق بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز کے حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
’’ون کوائن‘‘ کرنسی کی خالق نے سرمایہ کاروں کو کیسے لوٹا؟
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور پھر دہشتگردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے، بھارت کے تمام الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
