33آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں9 کھرب79ارب وصولی کاانکشاف
ملک بھر میں 33آئی پی پیز کی طرف سے کیپیسٹی چارجز کی مد میں9 کھرب79 ارب29 کروڑ70لاکھ روپےوصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرایا
قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس کے مطابق آئی پی پیز نےجولائی 2023 سے جون2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں9 کھرب79 ارب29 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
وزارت پانی و بجلی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں137 ارب وصول کیے، ہیونخ شندوم انرجی نے113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔
پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی
پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ اور کوئلہ سے چلنے 8 والی آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔اسی طرح گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے اورپن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے وصول کیے۔
وزارت توانائی کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے۔