پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کےلیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان طاہر کیا جارہا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں کا معمولی نیچےآنا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کےدرمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کےحساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی تنزلی ہو سکتی ہے۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کےمقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے،اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہوکر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیےگئے ہیں۔

موجودہ 15 روز کےدوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہاہے۔

اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے اور ڈیزل کےایکس ڈپو نرخ 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہیں۔

سپریم کورٹ:آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے (16 تا 31 اکتوبر کےلیے) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کر دیا تھا جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا تھا۔

قبل ازیں 30 ستمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کر دیا تھا۔

15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسےکمی کا اعلان کیا گیاتھا۔

حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے، دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جارہی ہے،
اس کےعلاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کےڈیلرز کو جارہے ہیں۔

Back to top button