جوڈیشل کمیشن کیلئےسپیکرنےحکومت اوراپوزیشن سےنام مانگ لئے

قومی اسمبلی کے اسپیکرسردار ایاز صادق نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اوراپوزیشن سے نام طلب کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نےحکومت اور اپوزیشن سے2،2 ارکان کے نام طلب کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ اورقومی اسمبلی سے4ارکان کوجوڈیشل کمیشن کارکن مقرر کیا جائے گا۔

 گالم گلوچ سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے،فتنہ ختم ہورہاہے،مریم نواز

 پی ٹی آئی بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے گی

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نےجوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔

جوڈیشل کمیشن 13ممبران پرمشتمل

کچھ روز قبل وزارت قانون و انصاف نےوضاحت میں کہا تھا کہ آرٹیکل 175 اے شق 2کےتحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان13 ممبران پر مشتمل ہے، جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 191 اےکےتحت آئینی بینچز تشکیل دے گا، نامزد ججز میں سے سینیئر ترین جج آئینی بینچز کا سب سےسینیئر جج ہوگا۔

وزارت قانون و انصاف کے مطابق آرٹیکل 175 اے شق 2 اور آرٹیکل 175 اے شق 3D کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی پر باطل نہیں ہوگا۔

Back to top button