دستاویزی فلم’’قراقرم ہائی وے‘‘ پی ٹی وی ورلڈ پر ریلیز

قراقرم ہائی وے پر بنائی گئی دستاویزی فلم’’قراقرم ہائی وے‘‘ پی ٹی وی ورلڈ پر نشر کر دیا گیا، فلم کو فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

فلم یکم جنوری کو پیش کی گئی، فلم کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیا

گیا، 50 منٹ سے بھی کم دورانیے پر مبنی فلم سمندر سے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں کی بھول بھلیاں پر بنائی گئی ہے۔

2021 میں پاکستانی شوبز کے بڑے تنازعات کونسے تھے؟

دستاویزی فلم میں سڑک کی تعمیر میں ورکر کے طور پر کام کرنے والے انجینئرز اور ماہرین کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔دنیا کے آٹھویں عجوبے کہلائے جانے والی سڑک کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے حادثات کو بھی پہلی بار بیان کیا گیا، ڈاکیومینٹری میں میزبان و لکھاری مستنصر حسین تارڑ کو بھی یادداشتیں شیئر کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!