دعا زہرہ کیس، چالان کیلئے مزید مہلت کی درخواست منظور
دعا زہرہ کیس اب نیا رخ اختیار کرتا جا رہا ہے، کراچی کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے چالان جمع کروانے کے لیے مزید مہلت مانگنے کی درخواست منظور کر لی جبکہ ایم ایل او کرانے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
گلگت کی سیر کو جانے والے 75000 سیاح محصور کیوں ہو گئے؟
عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دی اور کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔
