ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔
گورننس فریم ورک میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطحی 9 رکنی کمیٹی تشکیل
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
