گورننس فریم ورک میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطحی 9 رکنی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملکیتی اداروں (State-Owned Enterprises – SOEs) کے گورننس فریم ورک میں بہتری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ کریں گے، جبکہ اسے ہدایت دی گئی ہے کہ تین ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے۔

یہ اقدام اُس خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں انکشاف ہوا تھا کہ ایک سرکاری ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے محض 32 ماہ کے دوران 35 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے مالی فوائد حاصل کیے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران چوہے کی "انٹری”، ایوان میں قہقہے گونج اٹھے

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 15 اگست کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ سرکاری اداروں کے بورڈز کی تقرری، گورننس میکانزم، اور نظم و نسق کا جائزہ لے کر ایسا شفاف اور مؤثر نظام تجویز کرے جو اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام کر سکے۔

Back to top button