سینیٹ اجلاس کے دوران چوہے کی "انٹری”، ایوان میں قہقہے گونج اٹھے

سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان بالا میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ایک چوہا ایوان میں گھومتا ہوا نظر آیا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پوائنٹ آف آرڈر پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ "ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے۔”
اس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے ہنستے ہوئے کہا، "دیکھنا ہوگا یہ چوہا ہے یا چوہیا؟” جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔
مری ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ،متاثرہ سڑک ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند
بعد ازاں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا، "ایوان کا ماحول کتنا خوشگوار ہے۔”
