مری ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ،متاثرہ سڑک ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند

مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑ سے بڑے بڑے پتھر گرنے سے سڑک کا نصف حصہ متاثر ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق، پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایکسپریس وے کا تقریباً آدھا حصہ متاثر ہوا ہے، جبکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے تحت متاثرہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

بلوچستان میں موسلادھار بارشیں، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق

ڈی سی مری کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور مری اسلام آباد ایکسپریس وے کو جلد ہی دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Back to top button