الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 38 ایم این ایز کا جلد اعلان کرے : بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے،الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 38 ایم این ایز کا جلد اعلان کرے۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کےکردار پر سوال اٹھایاہے، جس آئینی ترمیم کے باعث عدلیہ پر قدغن لگےہم اسے قبول نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کےتاخیری حربوں کےباعث خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے،ہم مطالبہ کرتےہیں کہ 38 ایم این ایز کے نوٹی فکیشن جاری کیےجائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 28 ستمبرکو پنڈی میں جلسہ ضرور ہوگا۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کےکیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے۔فیصلے میں کہاگیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کےفیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،انتخابی نشان نہ ملنے سےسیاسی جماعت کا الیکشن لڑنےکا آئینی حق متاثر نہیں ہوتا۔تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ایک بار پھرخواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینےکا حکم دیاگیا ہے۔
فیصلے میں سپریم کورٹ نےسیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق الیکشن رول 94 خلاف آئین قرار دےکر کالعدم کردیا۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن رول 94 خلاف آئین اور غیر مؤثر ہے،رول 94 الیکشن ایکٹ کےآرٹیکل 51 اور 106 کےمنافی ہے۔