بڑی خوشخبری،اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چل پڑیں
وفاقی دارلحکومت میں الیکٹرک بسیں خوبصورت سڑکوں پر چل پڑیں۔
اسلام آباد میں 160میں سے 30الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں ۔الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچنے کے بعد شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوسکیں گی
کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد، جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں۔22بسیں کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔
عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی
وفاقی دارلحکومت میں ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔
ایک روٹ نسٹ،اورنج لائن ڈپو تا پمز ہسپتال تک ہوگا۔پہلے روٹ میں جی 11مرکز ،جی 10مرکز ،جی 9اور 8مرکز سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی۔
پہلے روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا۔
دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی
یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی.
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا