عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر  کی، دائر درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیے، پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی جسکے باعث  ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔

دیہی مراکز  صحت میں ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

 

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کیا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلیے ضروری ہےکہ سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے۔

خیال رہے کہ تین فروری کو سول کورٹ نے بشریٰ بی بی کو اس کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Back to top button