بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کی جانب سے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔
سی پی پی اے حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، پہلے عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر کوئلہ بہت زیادہ مہنگا ہوا۔
اداکار انیل کپور کو ساتھی اداکاروں سے کیا شکوہ ہے؟
سی پی پی اے حکام کے مطابق جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں لیکن موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگوز کینسل کردیا گیا ہے۔
چئیرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کچھ کریں تو بھی پھنسیں اور وہی صورتحال ہے، بجلی نہ بنائیں تو لوڈشیڈنگ اور بنائیں تو مہنگی والی صورتحال ہے، چھ سات روپے والی بجلی کے پلانٹس چلوانے پر نیپرا کی مخالفت کی گئی تھی، اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پر پلانٹس نہ لگائیں۔
