اندرون ملک پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننا لازمی قرار

اندرون ملک پروازوں کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اندورن ملک پروازوں کے لیے دیگر کووڈ 19 گائیڈلائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، متعقلہ اداروں کو پابندی پر عمل درآمد
پی ٹی اے انٹرنیٹ کیساتھ کیا چھیڑ چھاڑ کرنے والی ہے؟
یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک دوران پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی تھی۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 14 ہزار437 ٹیسٹ کیےگئے جس میں سے 406 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.81 فیصد رہی۔
