جیکب آباد : ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

جیکب آباد میں سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کےباعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

ریلوے پولیس کےمطابق دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس ریلوےٹریک پر تھی، دھماکے کے نتیجےمیں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے پولیس کا بتانا ہےکہ ٹریک پر دھماکے کےبعد ٹرینوں کی آمد رفت معطل کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی نے کہاکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہا ہے اور حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ ٹرین کو روانہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں،پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے۔

عرب امارات کے صدر کا ایرانی صدر سے رابطہ، ایران سے یکجہتی کا اظہار

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتےہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

دھماکے کے باعث اپ ٹریک سے آنےوالی سکھر ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیاگیا۔

Back to top button