فیض احمد فیض کے داماد شعیب ہاشمی وفات پا گئے

معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی کے شوہر شعیب ہاشمی دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

شعیب ہاشمی کے انتقال کی تصدیق عدیل ہاشمی کی جانب سے کی گئی، عدیل ہاشمی نے بتایا کہ شعیب ہاشمی کافی عرصے سے بیمار تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹیلی ویژن کےابتدائی دورمیں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے۔

شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برسہا برس درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے، اس کے علاوہ شعیب ہاشمی مشہورٹی وی پروگرامز اکڑبکڑ،سچ گپ،ٹال مٹول اور باو ٹرین کے خالق تھے۔

Back to top button