فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹر فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کرلیں۔

فخر زمان کے بڑےبھائی گوہر زمان نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کابتایا۔

گوہر زمان نےکہا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سےتصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔

واضح رہےکہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سےمنسلک ہیں۔

ذرائع کےمطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے،مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نےسوشل میڈیا پوسٹ کےلیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ فخر زمان کےقریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کےلیے پوسٹ کی گئی اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔

محمد رضوان ون ڈے،ٹی20کےکپتان،سلمان علی نائب کپتان مقرر

خیال رہےکہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سےقبل فخر زمان کا نام کپتانی کےلیے بھی لیا جارہا تھا۔

Back to top button