پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
پی سی بی نے مالی سال 25-2024 کے لیےقومی ٹیم کے لیےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ تنزیلی
سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد بی کیٹیگری میں چلے گئے ہیں جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان سمیت متعدد کھلاڑی اس بار کنٹرکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ اسی اسٹرکچر کے تحت دیا گیا ہے جس پر گزشتہ سال کھلاڑیوں نے بورڈ کے ساتھ تین سال کے لیے اتفاق کیا تھا۔
محمد رضوان ون ڈے،ٹی20کےکپتان،سلمان علی نائب کپتان مقرر
پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا
نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پانچ نئے کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن میں عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد علی، خرم شہزاد اور عثمان خان شامل ہیں اور انہیں کیٹیگری ڈی میں رکھا گیا ہے۔
پچیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیاگیا
گزشتہ سال 30 کھلاڑیوں کے برعکس اس سال بورڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
بابراعظم اور محمد رضوان کیٹیگری اے میں شامل
کیٹیگری اے میں بابر اعظم اور محمد رضوان،کیٹیگری بی میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔کیٹیگری سی میں سعود شکیل، شاداب خان، حارث رؤف، ابرار احمد، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔کھلاڑیوں کی کیٹیگری ڈی میں عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں۔گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے کنٹریکٹ متعدد کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ لاتعداد کی تنزلی بھی کی گئی ہے۔
فخرزمان اور سرفرازاحمد سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر
کنٹریکٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ فخر زمان اور سرفراز احمد سمیت متعدد کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ہے جہاں ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ محمد نواز، افتخار احمد، امام الحق، محمد نواز، طیب طاہر، فہیم اشرف، حسن علی، ارشد اقبال، احسان اللہ، شاہنواز دھانی، محمد حارث، اسامہ میر، عماد وسیم اور زمان خان بھی کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے۔
گزشتہ سال بی کیٹیگری میں موجود شاداب خان اور حارث رؤف کی اس سال تنزلی ہوئی ہے اور دونوں اب کیٹیگری سی میں موجود ہیں۔