تاریخ میں پہلی بار ڈالر 173 روپے کا ہو گیا

پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، منگل کے روز امریکی ڈالر کی قدر 26 پیسے کے اضافے کے بعد 176.18 روپے رہی۔ یہ گزشتہ روز پیر کو 175.98 روپے تھی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 240.28، سعودی ریال 46.95، اماراتی درہم 47.96، بحرینی دینار 467.30، کویتی دینار 582.80 اور عمانی ریال کی قیمت 458.21 روپے رہی۔
سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کمی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.5 اور قیمت فروخت 177.8 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 اور قیمت فروخت 241، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.4 اور قیمت فروخت 46.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 47.9 اور قیمت فروخت 48.4 روپے رہی۔
