سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے

مسلم لیگ ق کے صدر، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے، ہر کوئی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پریشان ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، وہ پاکستان آنے پر تب غور کرینگے جب ان کی پارٹی انہیں بلائے گی، حکومت نواز شریف کے کیس میں مزید رقم خرچ کر رہی ہے پھر ان سے رقم نکلوانا چاہتی ہے۔

عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت کو اس خواب سے بیدار ہوتے ہوئے کہ نواز شریف واپس آئیں گے، عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہئے، یہی وقت ہے کہ حکومت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی فلاح کرے۔

شہبازشریف ، حمزہ شہباز کی یکم فروری تک ضمانت منظور

انھوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے رہنما ایک دوسری کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہیں، اور وہ خود جلد اس کے نتائج دیکھیں گے، پارٹی کے رہنما عوامی مسائل کے بارے میں بات نہیں کرتے، ہر طرف مہنگائی کا شور ہے لیکن کوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجویز پیش نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو خود منظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ رہنماؤں، پارلیمنٹرین اور کارکنان کے درمیان منقطع روابط کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

Back to top button