سابق سری لنکن کرکٹرپر20سال کی پابندی عائد

کرکٹ آسٹریلیانےخاتون کرکٹرکیساتھ غیرمناسب رویےپرسابق سری لنکن کرکٹراووکٹوریہ ویمن ٹیم کےسابق کوچ دلیپ سمارا ویراپر20سال کی پابندی لگادی۔
دلیپ سماراویرا پرالزام ہےکہ کرکٹ وکٹوریہ کےساتھ منسلک رہنےکےدوران انہوں نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اوروہ غیر مناسب رویےکےمرتکب قرار پائے گئےجس کی بنا پر ان پرپابندی لگائی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیاہےکہ خاتون کرکٹر کےساتھ غیر مناسب رویے پرسابق سری لنکن کرکٹر پر20 سال کےلیےپابندی لگائی گئی ہے اورسابق کرکٹر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے۔
کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای اونےکہا کہ کرکٹ آسٹریلیااورکرکٹ وکٹوریہ تمام کھلاڑیوں کے لیےمحفوظ ماحول مہیا کرنےپریقین رکھتی ہے۔غیر مناسب روی کاشکارہونےوالی خاتون کرکٹر کےبولنےکی بہادری کوسراہتی ہے۔
واضح رہے کہ دلیپ سمارا ویرانے90 کی دہائی کےآغاز میں سری لنکاکے لیے7 ٹیسٹ اور5ون ڈے میچز کھیلے۔انہوں نے2008 میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سےکرکٹ وکٹوریہ کےویمن پروگرام کو جوائن کیا۔
شاہ زیب رند نےسنگاپور میں کراٹے چیمپیئن شپ جیت لی
سمارا ویرا کواس سال مئی میں وکٹوریہ کےویمن ٹیم کافل ٹائم کوچ مقررکیا گیا مگرانہوں نے چند دن بعد ہی اپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیاتھا۔
