سوزین فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
شوبز انڈسٹری سےوابستہ اداکارہ سوزین فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
سوزین فاطمہ نےاپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں اوراپنی شادی کےحوالے سےمداحوں کوآگاہ کیا۔
اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نےشادی گزشتہ سال دسمبرکی 16 تاریخ کو کی تھی تاہم سوزین کی جانب سےاپنی شادی کا خلاصہ تصاویر کے ساتھ گزشتہ روزکیا گیا۔
سوزین فاطمہ نےپوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ دو لوگوں نےایک سفرپرچلنے کا فیصلہ کیا،ہم نےمحبت کوڈھونڈا نہیں بلکہ ایک ساتھ بنایاہے۔
اداکارہ نےاپنی شادی کی تصویر جیسےہی شیئر کی ان کےمداحوں کی جانب سے مبارک باد دینےکاسلسلہ شروع ہوگیااورمداحوں کی جانب سےنیک خواہشات کا اظہارکیاجارہاہے۔
اداکارہ حبابخاری،آرزاحمد کے کیاواقعی5بچے ہیں؟حقیقت سامنے آ گئی
واضح رہےکہ اداکارہ سوزین فاطمہ نےمختلف ڈراموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے ہیں۔جن میں چاندنی، محبت ہےزندگی، میری ماں،جہیز،بانجھ،بڑی بہو شامل ہیں۔