غزہ،کیپٹن سمیت 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 کی حالت تشویشناک

غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔8کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح ہونےوالے اس حملے میں10 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئےہیں جن میں سے8 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کےمطابق یہ تمام فوجی اسرائیلی فوج کی نحال بریگیڈ کا حصہ تھے، اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
خیال رہےکہ7 اکتوبر2023 کوغزہ پراسرائیلی حملوں کےآغاز سےاب تک850 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کاامکان موجود ہےاور اس ہفتے کے آخر میں معاہدہ ہوسکتا ہے۔
قومی سلامتی کےمشیرجیک سلیوان نےکہا ہےکہ یہ ممکن ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طےپاجائے،اور یہ معاہدہ صدر جو بائیڈن کے دفتر چھوڑنے سے پہلےہو سکتا ہے۔
جیک سلیوان نےکہا کہ ’’حماس پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جنگ بندی پررضامند ہو۔ صورتحال اب ایسی ہےکہ اگر دونوں فریق موقع سے فائدہ اٹھائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔‘‘
سلیوان نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کےلیے نامزد صدر بائیڈن کےخصوصی نمائندے بریٹ مک گرک گزشتہ ایک ہفتےسےخطے میں موجود ہیں اورمعاہدےکی تفصیلات پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نےقطرکےوزیر اعظم اوراسرائیلی حکام سےبات چیت کی جس کے بعد جنگ بندی کےحوالےسےمعاملے درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔