سوناایک ہی دن میں7ہزار روپے فی تولہ مہنگاہوگیا

ملک بھر میں سونے کی لمبی چھلانگ،ایک ہی دن میں 7ہزار روپے فی تولہ مہنگاہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔10گرام سونے کی قیمت 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 11 پوائنٹس کی معمولی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 113 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 70 کروڑ 63 لاکھ 45 ہزار 781 روپے مالیت کے 15 کروڑ 36 لاکھ 78 ہزار 242 شیئرز کا لین دین ہوا۔