حریم شاہ اپنی دوست صندل کو بددعائیں کیوں دینے لگی؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی غیراخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد اپنی دوست صندل، اور عائشہ کو رمضان المبارک میں برباد ہونے کی بددعائیں دینا شروع کر دی ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشکل حالات پر گفتگو کی، ویڈیو بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کر رہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے۔
ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلا دے۔
واضح رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کر کے لیک کیں۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا تھا، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیئے۔
ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا، بعد ازاں صندل خٹک نے بھی ایک یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کے دعووں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔
کچھ ہفتے قبل حریم شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے والی ٹک ٹاکر صندل خٹک ان کی ذات سے متعلق انتہائی نازیبا دعوے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں کہ حریم شاہ نے بچے ضائع کروائے ہیں، پروگرام کے دوران اپنے تنازعات پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ جذباتی بھی ہوگئیں اور انہوں نے رونا شروع کر دیا تھا۔
