اداکارہ متھیرا اپنے بچوں کو کس کام سے دور رکھتی ہیں؟

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کے معاملے میں بڑی سنجیدہ ہیں، اور اپنے بچوں کو کبھی بھی موبائل پر آن لائن گیمز کے نزدیک نہیں جانے دیتی ہیں۔

ادکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میرے پہلے دو بچوں کو مکمل طور پر میری والدہ نے پالا کیوںکہ میں اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھی اور میں نے اپنے بچوں کو آرام دہ زندگی دینے کیلئے صرف کام اور کام کیا۔

متھیرا نے بتایا کہ وہ اب اپنے تیسرے بیٹے کی پرورش سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، ہمیشہ اپنے بچوں کو مہربان ہونا سکھاتی ہیں لیکن وہ اپنے بچوں کو کبھی کسی قسم کی آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔

میزبان نے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ PUBG بہت خطرناک ہے کیونکہ اس سے بچے ناپختہ تعلقات میں پڑ سکتے ہیں جیسا کہ دعا زہرہ کیس میں ہوا تھا اور اسی لیے وہ اپنے بچوں کو PUBG یا دیگر آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اپنے بچوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لئے ان سے کہا ہے کہ پاکستان میں آن لائن گیمز دستیاب نہیں ہیں، یاد رہے کہ متھیرا تین بیٹوں کی والدہ ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹوں کے نام گیبریل، زوریال اور آہیل رکھے ہیں۔

اپنی پہلی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے جذباتی حد تک پیار کیا اور اس پیار کو بچانے کے لیے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی۔ میں نے شوہر سے اس قدر پیار کیا کہ میں ماننے کو تیار ہی نہ تھی کہ وہ مجھ سے پیار نہیں کرتے۔

متھیرا نے کہا کہ شوہر کے والدین اور خصوصی طور پر ماؤں کو سمجھنا چاہئے کہ بیٹے کی شادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے اسے کھو دیا کیونکہ پاکستان میں زیادہ تر مائیں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ شادی کے بعد اپنے بیٹے کو کھو دیں گی لیکن ایسا نہیں ہوتا اور جب مائیں اس خوف میں مبتلا ہو جائیں تو پھر مسائل جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد سوچ لیا تھا کہ میں ہر وہ کام کروں گی جس سے میری شادی بچی رہی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور مجھے طلاق ہو گئی۔ اس کے باوجود کہ میں ذہنی غلامی کا شکار بن چکی تھی۔

فوج مخالف مہم کے تدارک کیلئے مجوزہ ٹاسک فورس پر تنقید کیوں؟

Back to top button