سیاسی بیان نہیں دیا ادارے کا موقف پیش کیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا بلکہ ادارے کا موقف پیش کیا۔

شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں بڑے بریک تھرو کا امکان

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار کا کہنا تھا میں نے گزشتہ روز کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیا، میں نے ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا، یہ رائے نہیں انٹیلی جنس بیس انفارمیشن تھی، سازش کا لفظ اعلامیہ میں شامل نہیں تھا، جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن یا کوئی اور فورم کا حکومت کے پاس آپشن موجود ہے، یہی آپشن پچھلی حکومت کے پاس بھی موجود تھا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق کل تفصیلی بات کی تھی، کمیٹی اجلاس میں واضح کردیا گیا تھا کہ سازش کے کوئی ثبوت نہیں، ادارے کا پوائنٹ آف ویو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔

یاد رہے آج 15 جون کو تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک پریس کانفر نس میں کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بار بار سیاسی معاملات کی تشریح کرنا ضروری نہ سمجھیں تو یہ فوج کے لیے بھی اچھا ہوگا اور ملک کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

Back to top button