روزانہ 500 قدم چلنا دل کے دورے سے محفوظ رکھنے میں معاون

طبی ماہرین نے روزانہ 500 قدم چلنے والے افراد میں دل کے دورے اور فالج کے خطرات بڑی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔

سائنس دانوں کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جو روزانہ تقریباً نصف کلومیٹر زیادہ چہل قدمی کرتے ہیں ان میں قلبی مسائل 14 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ فٹنس ٹریکر پر قابلِ حصول اہداف کا تعین کیا جانا بڑھاپے میں اچھی صحت کے لیے مددگار ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ متعدد مطالعوں میں نوجوان سے درمیانی عمر کے افراد پر تحقیق کی گئی ہے جن کا ہدف روزانہ 10 ہزار یا زیادہ قدم چلنا تھا، اس تحقیق میں اوسطاً 78 برس کے 15 ہزار 792 افراد کا مطالعہ کیا۔ ان کا مقصد ان بوڑھے افراد کے روزانہ کے قدموں کے صحت پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا تھا۔

سائنس دانوں نے تحقیق میں 450 افراد سے زائد افراد سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، ان افراد نے روزانہ چلے جانے والے قدموں کی تعداد گننے کے لیے پیڈو میٹر جیسے آلے کا استعمال کیا۔

ان آلات کو تین یا اس سے زیادہ ایام کے لیے 10 یا اس سے زیادہ گھنٹوں تک پہناگیا۔ اس دورانیے میں روزانہ3500 کے قریب قدم شمار کیے گئے۔

شی جن پنگ نے تیسری مرتبہ چین کی صدارت کا منصب سنبھال لیا

Back to top button