ہاکی پرو لیگ:پاکستان کو بھارتی ٹیم نے شکست دیدی

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کو بھارت نے 3-4 گول سے شکست دے دی۔ یہ پاکستان کی لیگ میں یہ مسلسل 13 ویں شکست ہے۔
لندن کے لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔تاہم، انٹرنیشنل رینکنگ میں 12ویں پوزیشن پر موجود پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 8ویں درجے پر فائز بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان کو پہلے ہاف میں ایک گول کی سبقت حاصل ہوئی۔ تاہم، بھارت نے مقابلہ برابر کرنے کے بعد دوسرے کوارٹر میں 1ـ2 کی سبقت حاصل کر لی جبکہ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کی برتری1-3 میں تبدیل ہو گئی۔
بعدازاں کھیل میں زیادہ تیزی آگئی اور دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول کیا۔ پاکستان نے آخری لمحات میں مزید ایک گول کر کے خسارہ کم کیا۔ تاہم، میچ کا مقررہ وقت مکمل ہونے پر بھارت کو 3-4 سے فتح مل گئی،
پاکستان اس اہم ترین میچ میں اپنے تین بہترین کھلاڑیوں سے محروم رہا۔ پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سفیان خان اور حنان شاہد کے علاوہ کپتان حماد بٹ بھی ایکشن میں نظر نہیں آسکے۔

Back to top button