شوہر نے بیوی کی شادی اُسکے محبوب سے کرادی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں دیوریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروا دی۔1999 کی بلاک بسٹر فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ جس میں ایشوریا رائے، سلمان خان اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اس کی کہانی سچ ثابت ہوگئی جب اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوبارہ ملنے میں مدد کی اور اس سے اس کی شادی کرادی۔
فلم کے پلاٹ اور اس کہانی میں صرف اتنا فرق تھا کہ عورت نے اپنے عاشق کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا جب کہ فلم میں ایشوریا اپنے شوہر اجے کے ساتھ ہی رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی، شوہر کو سرسری سا علم تھا کہ اس کی بیوی بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پسند کرتی تھی۔
یہ بات اس وقت مزید کھل کر سامنے آئی جب خاتون کا آکاش شاہ نامی عاشق اس کے سسرال اپنی محبوبہ سے ملنے پہنچ گیا،
مقامی لوگوں کو معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے آکاش کو دھر لیا اور خوب مارا پیٹا۔
