سعودی عرب جانےوالاجہاز بھی گوادر پورٹ پرلنگراندازہوگیا

کویت اور ابوظہبی کے بعد سعودی عرب جانے والا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگرانداز ہوگیا۔

پورٹ ذرائع کے مطابق دمام جانے والا بین الاقوامی جہاز ‘ایم وی کائی شوان 11’ سٹریٹجک گوادر پورٹ پر مال اتارے گا۔

وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے بتایا کہ جہاز پر ٹرانس شپمنٹ مشینری ، آلات اور اسٹیل کا سامان لدا ہوا ہے۔

گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں اور عالمی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ، گوادر خطے کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 

 

Back to top button