گوادر بندرگاہ کی تعمیر چین کا پاکستان کیلئےعظیم تحفہ ہے،صدرمملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناہے کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر چین کا پاکستان کے لیے عظیم تحفہ ہے۔
پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کا 75 سال قبل شروع ہوا سفر ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں بدل چکا، پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 75 سال قبل شروع ہونے والا سفر ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں بدل چکا، پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کا حصول پاکستان اور چین کا مشترکہ خواب ہے پاکستان اور چین کے تعلقات کو عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے، ان تعلقات کو چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بلندیوں تک پہنچایا گیا، پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر چین کا پاکستان کے لیے عظیم تحفہ ہے،
گلوبل ڈولپمنٹ، سیکیورٹی اور گورننس پر چین کا کردار لائق تحسین ہے، میں نے روں سال دو بارہ چین کا دورہ کیا، صوبائی قیادت اور کاروباری اداروں سے مفید بات چیت ہوئی،امن ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔
