خوش قسمت شہری نے سالگرہ کی مدد سے ہزاروں ڈالر جیت لیے

امریکا میں ایک شخص نے اپنی سالگرہ کے ہندسوں کو استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
ریاست اوہائیو کے شہر ایکرون کے رہائشی انتھونی نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ اُس نے 8 مئی کی شام ہونے والی پِک فائیو قرعہ اندازی کے لیے اپنی سالگرہ کے ہندسے 8-5-5-2-3 استعمال کیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اُس نے یہ نمبرز اسی سال اپنی اصل سالگرہ کے دن سے کھیلنا شروع کیے تھے۔
8مئی کی قرعہ اندازی میں قسمت نے ساتھ دیا اور اُس کے تمام نمبر میچ ہوگئے، جس پر اُسے 25 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ وہ یہ ساری رقم بینک میں جمع کروائے گا۔
