ویمن کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریزکیلئےپیر کو آئرلینڈ روانہ ہوگی

آئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی  ورلڈ کپ2026  میں شرکت اور اس سے قبل  تیاریوں کو حتمی شکل دینےکے لیے سہ ملکی ٹی ٹونٹی ویمن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ  لینےکے لیے پا کستان ویمن کرکٹ ٹیم پیر کو آئر لینڈ روانہ ہوگی۔

میزبان آئر لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے خلاف سہ فریقی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلے گی۔

سیریز کا مقصد 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اورویلزمیں ہونے والے آئی سی سی  ویمنز ٹی ٹونٹی  ورلڈ کپ سے قبل  قومی ویمن ٹیم کی حتمی تیاری ہے، پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے کلاف 2،2 میچز کھیلے گی۔

پاکستان کا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ31 مئی کو آئرلینڈ ، تیسرا میچ3 جون  کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ میچ 4 جون کو آئر لینڈ سے طے ہے۔

Back to top button