محسن نقوی کی صدر مسعود پزشکیان سے ایک ہفتے میں دوسری ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی ایک ہفتے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے دوسری ملاقات ہوگئی۔
محسن نقوی آج سہ پہر ایک ہفتے میں دوسری بار دورے کےلیے تہران پہنچے، انہوں نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
تہران میں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ایک ہفتے میں دوسری ملاقات کی ہے۔
محسن نقوی نے دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی سے بھی ملے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ نے 5 روز پہلے بھی ایران کا دورہ کیا تھا، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
