ورون دھون نے دلبرداشتہ مداح سے معذرت کرلی

بالی ووڈ اداکار ورون دھون ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جس میں وہ ساتھی اداکاراؤں مرونال ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ سکرین شیئر کر رہے ہیں۔

مہم کے سلسلے میں ورون اور مرونال حال ہی میں لکھنؤ کے فینکس مال پہنچے، جہاں ان کے مداحوں کا زبردست ہجوم اکھٹا ہو گیا۔ جس کی وجہ سے کچھ مداحوں کو مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

تقریب کے بعد ایک خاتون مداح نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور اسٹار سے بات چیت نہ ہو پانے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ جہاں عوام تقریباً پانچ گھنٹے تک انتظار کرتی رہی، وہیں ورون اسٹیج پر صرف چند لمحوں کے لیے ہی آئے۔

مداح نے اپنی سوشل میڈیا اپ ڈیٹ میں لکھا کہ ہم نے 5 گھنٹے انتظار کیا اور وہ صرف 5 منٹ کے لیے آئے۔

Back to top button