عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر امید بیانات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت پانچ فیصد سے زیادہ گر کر تقریباً ایک سو پانچ ڈالر فی بیرل تک آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ دن کے آغاز میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 88 سینٹ کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 110.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا تھا۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 67 سینٹ سستا ہو کر 103.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
امریکی صدر نےصحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات “آخری مراحل” میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔
اس بیان کے بعد سے سرمایہ کاروں میں وقتی اطمینان پیدا ہوا جس کے باعث تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔
البتہ آبنائے ہرمز کی بندش، مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں اور ایران سے متعلق غیر یقینی صورتحال اب بھی عالمی توانائی منڈی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

Back to top button