آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم پرجرمانہ عائدکردیا

آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف پہلے  ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ  سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔پاکستان ٹیم نےمقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے۔ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ  پہلےون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو  6 رنز سے شکست دی تھی۔

Back to top button