فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ’سپین ‘کا پہلا نمبرآگیا

فیفا ورلڈکپ 2026 کی چیمپئن بننے والی اسپینش فٹ بال ٹیم اب عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 میں ناقابل شکست سپین نے سب سے زیادہ 121.17 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دوسرے سے پہلے نمبر پر چھلانگ لگائی ہے، فیفا ورلڈکپ 2022 کی چیمپئن اور 2026 کی فائنلسٹ ارجنٹائن اب دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

فرانس کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونےوالی برازیل کی ٹیم ایک درجے ترقی پاکر اب 5 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

فرانس کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی مراکش کی فٹ بال ٹیم اپنی تاریخ کی بہترین فیفا رینکنگ نمبر 6 پر براجمان ہے جب کہ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال 2 درجے تنزلی کے بعد اب7ویں نمبر ہر ہے۔

ورلڈ چیمپئن سپین کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں ہارنے والی بیلجیئم کی ٹیم ایک درجے ترقی پاکر اب 8 ویں ، نیدر لینڈز کی ٹیم نویں اور میکسیکو 10 ویں نمبر پر ہے ۔

Back to top button