آئی سی سی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کردیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ کےفروغ کےلیےبڑی تجاویز پیش کردیں۔

دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگزمیں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نےنئی سفارشات کیں جس کےمطابق ڈبلیو ٹی سی کےاگلےسائیکل میں ٹیسٹ سیریز2 کی بجائے3 میچز پرمشتمل ہونی چاہیے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا کہناہے کہ جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک صرف2میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکھیلتےہیں۔آسٹریلیا،انگلینڈاور بھارت زیادہ میچز کی سیریزکھیلتے ہیں۔اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کےفروغ میں مدد نہیں ملتی جب کہ پوائنٹس کی تقسیم بھی غیرمنصفانہ ہوجاتی ہے۔

کمیٹی نےمؤقف اختیارکیا کہ اگلےسائیکل میں میزبان ممالک کوشیڈول بناتے وقت زیادہ ڈےنائٹ ٹیسٹ میچزرکھنے چاہیئں،ھارت میں ڈےنائٹ ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ عام ٹیسٹ کی نسبت زیادہ فروخت ہوئے۔اس کےعلاوہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے ون ڈےکرکٹ کےپہلے25اوورز میں2 گیندیں استعمال کرنےکی سفارش کی ہے۔

ہیری بروک نےپاکستان میں پچزکوبیٹنگ کیلئےسازگارقراردیدیا

کمیٹی نےکہا کہ ون ڈے میچ میں 25 اوورزکے بعدایک ہی گیند استعمال کی جائے۔بیٹرزاوربولرز میں توازن برقراررکھنےکےلیےایک یہ سفارش دی گئی۔

بتایاجارہاہےکہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کپتانوں کوبھیجی جائیں گی۔

Back to top button