ایران،امریکی حملے میں شہیدطالبات سمیت 152 افراد کی شناخت مکمل

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے پہلے دن میناب کے گرلز پرائمری اسکول میں شہید ہونے والے 152 افراد کی شناخت کر لی گئی۔
اسکائی نیوز کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملے کیے، شدید بمباری میں میناب کے گرلز پرائمری اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں معصوم طالبات کی زندگیاں ختم ہوگئی تھیں۔
ابتدائی طور پر امریکا اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکاری تھا تاہم بعد میں خود امریکی تحقیقاتی اداروں کی تحقیق میں حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ہی ٹھہرایا گیا ۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ذرائع سے حاصل معلومات کی مدد سے 6 سے 13 سال عمر کے تمام 120 طلبہ اور 26 اساتذہ کی شناخت کی گئی ہے۔
